اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
Web Desk
27 October 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت فرحان یوسف کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق فرحان یوسف کی زیرِ قیادت قومی انڈر 19 ٹیم میں عثمان خان، حیام خان، جہانگیر بلال اور حذیفہ احسن کو بطور بیٹر شامل کیا گیا ہے، جبکہ اسکواড میں دو وکٹ کیپرز عبدالقادر اور حمزہ ظہور کو جگہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احمد حسین اور حسنین عباس ڈار ٹیم میں بطور آل راؤنڈر فرائض انجام دیں گے۔ اسپن باؤلنگ کے شعبے کی ذمہ داری محمد حذیفہ اور نقاب شفیق نبھائیں گے، جبکہ فاسٹ باؤلرز کے اسکواڈ میں علی رضا، عبدالسبحان، محمد صیام اور رضوان اللہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ اس سال عمان میں 5 سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم کو گروپ ’اے‘ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ متحدہ عرب امارات، روایتی حریف بھارت اور نیپال سے ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 8 نومبر کو پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا اور 10 نومبر کو گروپ مرحلہ کا آخری میچ نیپال کے خلاف کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 12 نومبر جبکہ فائنل 14 نومبر کو شیڈول ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو ایک تاریخی اور یکطرفہ مقابلے میں 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا
متعلقہ عنوانات
فائنل میں فخر زمان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ
27 October 2026
سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی
27 October 2026
سری لنکا کا اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
27 October 2026
ہیری کین بیلن ڈی اور جیتنے والے پانچویں انگلش فٹبالر بن گئے
27 October 2026
سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
27 October 2026
ون ڈے ٹرائی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے
27 October 2026
11 ویں تھل ڈیزرٹ ریلی 5 سے 8 نومبر تک ہوگی، ملکی و غیر ملکی ریسرز حصہ لیں گے
27 October 2026
پاکستان انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
26 October 2026