کامن ویلتھ گیمز کے لیے 36 رکنی پاکستانی دستے کا اعلان؛ ارشد ندیم سمیت نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے
Web Desk
9 July 2026
کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کے 36 رکنی کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دستے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے چیف ڈی مشن میجر جنرل عادل رحمانی ہوں گے۔ ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹس باکسنگ، ایتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹکس، جوڈو اور لان بال کے مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ اہم ترین مقابلوں کے لیے ایتھلیٹکس میں نامور سٹار ارشد ندیم سمیت فائقہ ریاض، انصر عباس، محمد اختر، محمد اسماعیل، محمد یاسر اور نورین حسین ایکشن میں نظر آئیں گے۔ باکسنگ کے میدان میں افضل خان، فاطمہ زہرا، ملائکہ زاہد، قدرت اللہ اور سمیمہ رحمان جبکہ سوئمنگ میں حمزہ آصف، حریم ملک، جہاں آراء نبی اور محمد احمد درانی پاکستان کی جانب سے جوہر دکھائیں گے۔ اس کے علاوہ جمناسٹکس میں شہزاد علی، جوڈو میں شاہ حسین جبکہ لان بال کے مقابلوں میں مقصود وسیم خان اور محمد ایوب قریشی گرین شرٹس کی نمائندگی کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026