وزارت خزانہ نے پاکستان کے بیرونی قرضوں سے متعلق خبریں گمراہ کن قرار دےدیں
Web Desk
22 February 2026
وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان کا بیرونی قرض زیادہ تر رعایتی اور طویل مدتی بنیادوں پر حاصل کیا گیا ہے اور ملک بیرونی قرضوں پر اوسطاً تقریباً چار فیصد شرح سود ادا کر رہا ہے۔ وزارت کے مطابق آٹھ فیصد سود کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کا مجموعی بیرونی قرض اور واجبات ایک سو اڑتیس ارب ڈالر ہیں جبکہ بیرونی عوامی قرض کا حجم تقریباً بانوے ارب ڈالر ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی قرضوں کا تقریباً پچھتر فیصد حصہ کثیرالجہتی اور دوطرفہ رعایتی ذرائع سے حاصل کیا گیا۔
وزارت کے مطابق دو ہزار بائیس میں سود کی ادائیگی ایک اعشاریہ ننانوے ارب ڈالر تھی جو دو ہزار پچیس میں بڑھ کر تین اعشاریہ انسٹھ ارب ڈالر ہو گئی۔ سود ادائیگیوں میں اضافہ اسی اعشاریہ چار فیصد رہا جبکہ چوراسی فیصد اضافے کی رپورٹ درست نہیں۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کو ایک اعشاریہ پچاس ارب ڈالر ادا کیے گئے جن میں پانچ سو اسی ملین ڈالر سود شامل تھا۔ اسی طرح ایشین ڈیولپمنٹ بینک کو ایک اعشاریہ چون ارب ڈالر اور ورلڈ بینک کو ایک اعشاریہ پچیس ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے تحت ایک اعشاریہ چھپن ارب ڈالر ادا کیے گئے جن میں چورانوے ملین ڈالر سود شامل تھا جبکہ بیرونی کمرشل قرضوں کی مد میں تقریباً تین ارب ڈالر ادا کیے گئے جن میں تین سو ستائیس ملین ڈالر سود شامل تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دو ہزار بائیس تا تیئیس کے دوران زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے بھی کم ہو گئے تھے تاہم آئی ایم ایف پروگرام اور کثیرالجہتی معاونت سے ذخائر کی بحالی ممکن ہوئی۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ عالمی شرح سود میں اضافے سے بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھا، خصوصاً فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود پانچ اعشاریہ پچیس سے پانچ اعشاریہ پچاس فیصد تک بڑھانے کے اثرات نمایاں رہے۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت ذمہ دارانہ قرض انتظام اور معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم
5 October 2026
ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
5 October 2026
مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری
5 October 2026
لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری
5 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
5 October 2026
دشمن کی اگلی غلطی نئے محاذ اور مزید حیران کن نتائج لائے گی، محسن رضائی
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم
5 October 2026