LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا دشمن کی اگلی غلطی نئے محاذ اور مزید حیران کن نتائج لائے گی، محسن رضائی مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط

ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے

Web Desk

5 October 2026

ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہزہائی نس میر علی مراد خان تالپور دوم 93 برس کی عمر میں سکھر کے ایس آئی یو ٹی (SIUT) ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کے صاحبزادے پرنس میر مہدی رضا نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ سوگواران میں گہرے غم و الم کے ساتھ ضلعی انتظامیہ نے خیرپور بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ ان کی نمازِ جنازہ کوٹ ڈیجی میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی تاریخی شہر کوٹ ڈیجی اور گردونواح میں فضا سوگوار ہو گئی۔

1933ء میں برطانیہ میں پیدا ہونے والے میر علی مراد خان تالپور ثانی، میر فیض محمد خان ثانی کے فرزند تھے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم انگلینڈ ہی سے حاصل کی۔ وہ نہایت کم عمری میں ریاستِ خیرپور کے والی بنے، جہاں پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان نے ان کی باقاعدہ دستار بندی کی تھی اور انہیں 17 توپوں کی سلامی کے ساتھ مکمل ریاستی اختیارات تفویض کیے گئے تھے۔ انہوں نے 1947ء سے 1954ء (ریاست کے پاکستان میں مکمل مدغم ہونے) تک بحیثیت والی خدمات انجام دیں۔ تالپور خاندان کی تاریخی عظمت کی یادگاریں جیسے قلعہ کوٹ ڈیجی، فیض محل اور مہرانو کا تاریخی جنگل آج بھی خطے میں موجود ہیں۔