LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا دشمن کی اگلی غلطی نئے محاذ اور مزید حیران کن نتائج لائے گی، محسن رضائی مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

Web Desk

5 October 2026

حکومت نے عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 88 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اس ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی ایکس ڈپو قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت گھٹ کر 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت یہ نئی قیمتیں 6 اکتوبر 2026ء سے نافذ العمل کر دی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور پٹرولیم پروڈکٹس کے پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر لاجسٹک اخراجات میں ہونے والے ردوبدل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔