ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم
Web Desk
5 October 2026
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران کیس کا اصل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ تفتیشی افسر کے غیر حاضر ہونے پر فاضل جج نے ہتھکڑی منگوا لی اور سیکیورٹی انچارج سمیت ڈی ایس پی کو بھی فوری طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران جب ڈی ایس پی نے انگریزی میں بات کرنے کی کوشش کی تو جج نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ اردو میں بات کی جائے۔ ڈی ایس پی نے جب تفتیشی افسر کے گلگت بلتستان میں ہونے کا عذر پیش کیا اور واٹس ایپ کاپی کا پرنٹ عدالت میں دیا تو جج نے اسے مسترد کرتے ہوئے کاغذات واپس ڈی ایس پی کی طرف پھینک دیے اور اصل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت کے احکامات پر فوری عمل درآمد نہ ہوا تو ایس پی اور ڈی ایس پی کو یونیفارم سمیت چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔ عدالت نے ڈی ایس پی کو کٹہرے میں ہی کھڑے رہنے کی ہدایت کی اور سیکیورٹی انچارج کو گیٹ بند کرنے اور اجازت کے بغیر کسی کو باہر جانے سے روکنے کا حکم دیا۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب
5 October 2026
مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ
5 October 2026
تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ
5 October 2026
ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان
5 October 2026
بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم
5 October 2026
ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
5 October 2026
مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری
5 October 2026