مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
Web Desk
5 October 2026
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے قوم کو راستہ نکلنے کی بڑی امیدیں تھیں، تاہم اپوزیشن نے انتشار اور گرما گرمی کے خاتمے کا ایک بہترین موقع ضائع کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ اپوزیشن کے وفد کا مکمل طور پر بے اختیار ہونا تھا، کیونکہ تمام اختیارات خیبرپختونخوا حکومت کے پاس مرکوز تھے۔
طارق فضل چوہدری نے واضح اور سخت موقف اپنایا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور یہ مارچ اٹک سے آگے آتا ہوا دکھائی نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن دہشت گردی کی مذمت تک کرنے کے لیے تیار نہیں اور ان کی تمام تر توجہ صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر مرکوز ہے۔ سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے آپشن پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب
5 October 2026
مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ
5 October 2026
تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ
5 October 2026
ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان
5 October 2026
بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم
5 October 2026
ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
5 October 2026
مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری
5 October 2026