LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا دشمن کی اگلی غلطی نئے محاذ اور مزید حیران کن نتائج لائے گی، محسن رضائی مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط

دشمن کی اگلی غلطی نئے محاذ اور مزید حیران کن نتائج لائے گی، محسن رضائی

Web Desk

5 October 2026

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی جانب سے کی جانے والی ہر غلطی کا نتیجہ اسے شدید اور بھاری شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا ہے۔ اپنے ایک اہم بیان میں محسن رضائی نے دشمن قوتوں کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی اور غلطی کی تو اس سے خطے میں نئے عسکری محاذ کھل جائیں گے جس کے نتائج پہلے سے بھی زیادہ حیران کن اور سخت ہوں گے۔

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ رہبرِ انقلاب کی دانشمندانہ اور بصیرت افروز قیادت میں ایران ہر قسم کی پیچیدہ اور حساس صورتحال کا باہمت اور بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے تمام ریاستی، عسکری اور دفاعی اداروں کے درمیان قائم قوی ہم آہنگی ہی ملک کی اصل طاقت کا بنیادی ذریعہ ہے۔