LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا دشمن کی اگلی غلطی نئے محاذ اور مزید حیران کن نتائج لائے گی، محسن رضائی مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط

لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری

Web Desk

5 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں لائیو اسٹاک شعبے کی برآمدات میں نمایاں اضافے کے لیے ایک اہم منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اعلیٰ نسل کے درآمد شدہ مویشیوں کی خصوصی فارم ہاؤسز میں نشوونما کر کے انہیں بیرونی ممالک برآمد کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں لائیو اسٹاک شعبے کی اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے مویشیوں کی برآمد کے لیے قائم کیے جانے والے ان خصوصی فارمز کے لیے جانوروں کی درآمد کو ڈیوٹی فری کرنے اور ٹریس ایبلٹی کے لیے جدید ‘ٹیگنگ سسٹم’ متعارف کرانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے لائیو اسٹاک کو کارپوریٹ بنیادوں پر استوار کرنے، نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور ملک بھر میں قائم مذبح خانوں کی بین الاقوامی سرٹیفکیشن و تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً 24.5 کروڑ مویشی موجود ہیں جن کی مجموعی مالیت 5.5 کھرب روپے کے قریب ہے۔ یہ شعبہ قومی معیشت میں 14.97 فیصد جبکہ زرعی جی ڈی پی میں 63.6 فیصد کا بڑا حصہ رکھتا ہے اور اس سے تقریباً 80 لاکھ دیہی خاندان وابستہ ہیں۔ بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی گوشت کی برآمدات 530 ملین ڈالر کے قریب رہیں، جن کا بڑا حصہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت اور قطر کو برآمد کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک سے منہ کھر کی بیماری کے خاتمے کے لیے 2 ہفتوں میں واضح لائحہ عمل پیش کیا جائے تاکہ 2028ء تک برآمدات کو مزید بڑھایا جا سکے۔