اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
Web Desk
5 October 2026
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اپنے اہم دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ اسلام آباد میں اعلیٰ ترین سیاسی و حکومتی قیادت بشمول صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سیکریٹری جنرل اپنے دورے میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹر بھی جائیں گے جہاں وہ 2022ء کے تباہ کن سیلاب کے بعد آفات سے نمٹنے کی قومی تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ اسلام آباد میں واقع ‘یو این ایم او جی آئی پی’ (UNMOGIP) کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کریں گے جو پاک بھارت سرحد پر اقوامِ متحدہ کے فوجی مبصرین کا مشن ہے۔
1949ء میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں پیدا ہونے والے 77 سالہ انتونیو گوتریس اقوامِ متحدہ کے نویں سیکریٹری جنرل ہیں، جنہوں نے یکم جنوری 2017ء کو اس منصب کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ انجینئرنگ کی ڈگری کے حامل اور چار مختلف زبانوں پر عبور رکھنے والے انتونیو گوتریس 1995ء سے 2002ء تک پرتگال کے وزیراعظم رہے، جبکہ جون 2005ء سے دسمبر 2015ء تک اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ پرتگالی پارلیمنٹ کے رکن اور سوشلِسٹ انٹرنیشنل کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026