مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری
Web Desk
5 October 2026
وزارتِ منصوبہ بندی نے جاری مالی سال 2026-27ء کے پہلے تین ماہ (جولائی تا ستمبر) کے دوران وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے تحت ہونے والے اخراجات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 1,000 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے پہلی سہ ماہی کے دوران 61 ارب 31 کروڑ روپے جاری کر کے خرچ کیے گئے۔ اس میں سے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے مختص کردہ 682 ارب 48 کروڑ روپے کے بجٹ سے 43 ارب 85 کروڑ روپے جبکہ مختلف سرکاری کارپوریشنز کے لیے مقررہ 312 ارب 51 کروڑ روپے میں سے 17 ارب 46 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی۔
سہ ماہی رپورٹ کے مندرجات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں پر ستمبر کے اختتام تک 9 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہوئے، جبکہ این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے پاور سیکٹر منصوبوں کے لیے 8 ارب 17 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ علاوہ ازیں آبی وسائل کی ڈویژن کے منصوبوں کے لیے مختص 103 ارب 86 کروڑ روپے میں سے 13 ارب 28 کروڑ روپے استعمال میں لائے گئے۔ اسی عرصے میں ریلوے ڈویژن کو 2 ارب 34 کروڑ روپے اور پلاننگ ڈویژن کے منصوبوں کے لیے 1 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026