اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
Web Desk
22 August 2026
محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقدہ اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر اس معاملے میں ڈرامہ رچانے کا الزام عائد کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کو توہینِ عدالت قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عدالتِ عظمیٰ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کی تائید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو اس میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے مشترکہ جدوجہد کو آگے بڑھایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
22 August 2026
امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز
22 August 2026
روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی
22 August 2026
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
22 August 2026
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
22 August 2026
معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس
22 August 2026
شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
22 August 2026
ایران کا دباؤ کے سامنے نہ جھکنے اور دشمن سے آخری سانس تک لڑنے کا عزم
22 August 2026