روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی
Web Desk
22 August 2026
یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں واقع ایک شاپنگ سینٹر پر روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 130 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے کارروائیاں شروع کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے آبائی شہر پر ہونے والے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ روسی فورسز نے امدادی کارروائیوں میں مصروف کارکنوں کو بھی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے کی صفائی کا کام مکمل ہونے پر ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
22 August 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
22 August 2026
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
22 August 2026
امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز
22 August 2026
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
22 August 2026
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
22 August 2026
معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس
22 August 2026
شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
22 August 2026