الحمدللہ !عمران خان مکمل صحت مند اور فٹ ہیں: ڈاکٹر عظمیٰ خان
Web Desk
22 August 2026
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے ان کی صحت کے حوالے سے تمام خدشات کو رد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی الحمد للہ مکمل طور پر صحت مند اور فٹ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خود بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر چیک کیا جو کہ 120/80 پر بالکل نارمل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ان سے گفتگو کے دوران جذباتی ہو رہے تھے جس پر ڈاکٹروں نے ان کا بلڈ پریشر بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا، تاہم عمران خان نے واضح کیا کہ ان کا بلڈ پریشر نہیں بڑھتا۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں بھی ماشاءاللہ بہتری آئی ہے اور انہوں نے اپنے علاج کے سلسلے میں ڈاکٹر کی پیش رفت پر اطمینان اور تعریف کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
8 October 2026