امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز
Web Desk
22 August 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت ترین معاشی پابندیوں کے اعلان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے امریکی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر طنزیہ ردِعمل دیتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یہ فلم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، امریکہ کی غیر مشروط سرنڈر کروانے اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی تمام ماضی کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں اور موجودہ معاشی کارروائی کا نتیجہ بھی ناکامی کے سوا کچھ نہیں نکلے گا۔ انہوں نے 2012ء اور پچھلے سالوں کی امریکی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی حکمتِ عملی میں صرف الفاظ اور چہرے بدلتے ہیں جبکہ مقصد ایران کو دباؤ کے ذریعے جھکانا ہوتا ہے، لیکن ایران کسی دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا۔
متعلقہ عنوانات
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
22 August 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
22 August 2026
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
22 August 2026
روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی
22 August 2026
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
22 August 2026
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
22 August 2026
معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس
22 August 2026
شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
22 August 2026