LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس

Web Desk

22 August 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر شدید معاشی دباؤ اسے مذاکرات اور معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کر دے گا اور امریکہ اسے کسی صورت بھی نئی جوہری تنصیبات کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی اجارہ داری ختم کر دی گئی ہے اور اس آبی گزرگاہ کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا وقت اب گزر چکا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں اور سخت اقدامات کا مقصد ایرانی حکومت کی پراکسی کارروائیوں کو محدود کرنا اور معاشی دباؤ کے ذریعے اس حکومت کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔ امریکی وزیرِ خزانہ نے یہ بھی خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم رکھنے والے ممالک کو بھی امریکی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔