اسحاق ڈار سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
Web Desk
22 August 2026
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ داتوک سری سیف الدین نصر بن اسماعیل نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان موجود دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تجارت، معیشت، اور قانونی معاونت سمیت دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ فریقین نے خطے کے امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے حصول کے لیے قریبی شراکت داری کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
7 October 2026
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
7 October 2026
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
7 October 2026
انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی
7 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ
7 October 2026
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026