LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، پاکستان سمیت 75 ممالک کی امیگرنٹ ویزا پابندی ختم کر دی امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

سابق کپتان ندا ڈار کو سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں ذمہ داریاں مل گئیں

Web Desk

8 July 2026

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کو “سی ایم پنجاب چیمپئنز لیگ” میں خواتین کرکٹ کی اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

سی ایم پنجاب چیمپئنز لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کی بدولت صوبے میں خواتین کرکٹ کے فروغ کا ایک نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے ایک بہترین اور جاندار پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اس چیمپئنز لیگ کے انعقاد سے نئی اور ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو آگے آنے کا بھرپور موقع ملے گا، اور اس باوقار لیگ کے لیے بہترین ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے گرلز اور بوائز دونوں کے لیے اس لیگ کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس چیمپئنز لیگ کا مقصد نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور انہیں قومی سطح پر ابھرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔