LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

نیوزی لینڈ کا 16 سال سے کم عمر افراد کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا فیصلہ

Web Desk

25 August 2026

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت جلد ہی اس حوالے سے ایک نیا بل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ مجوزہ قانون کے تحت 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانا اور استعمال کرنا ممنوع ہوگا۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو اپنے پلیٹ فارمز پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے چہرے کی شناخت، موجودہ اکاؤنٹ کی معلومات اور ڈیجیٹل شناختی دستاویزات جیسے موثر ذرائع استعمال کرنے کی پابندی ہوگی۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والی ٹیک کمپنیوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت پابندی نہ کرنے والے پلیٹ فارمز پر ان کی عالمی سالانہ آمدنی کا 10 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نشہ آور الگورتھمز اور مضر مواد نوجوان نسل کی ذہنی صحت، نیند، تعلیم اور خاندانی ماحول کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس پابندی کا سو فیصد نفاذ ایک چیلنج ہوگا، لیکن بچوں کی تحفظ اور بہتری کے لیے یہ قدم اٹھانا انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے۔