LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں

Web Desk

30 September 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل فوجی ذرائع اور جنگ کے ذریعے ایران کو جھکانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اور اب وہ اس ناکامی کے بعد ملک کے اندرونی اختلافات کو ہوا دینے اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کی مذموم حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ان تمام دباؤ کے باوجود تہران اپنے تمام ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے، اور عراق، پاکستان، آذربائیجان سمیت دیگر دوست ممالک ایران کے ساتھ بہترین تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر دنیا کے دوسرے سرے سے بیٹھ کر دھمکیاں اور احکامات صادر کرتے ہیں، اور بعض ممالک ان کے احکامات پر عمل بھی کرتے ہیں، لیکن ایران موجودہ اقتصادی اور سیاسی مشکلات کے باوجود اپنے دوست اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کو ہر صورت جاری رکھے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے زور دیا کہ اس مشکل وقت میں ملک کو کمزور کرنے کی بجائے قومی یکجہتی، باہمی اتحاد اور تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے، کیونکہ صرف اندرونی اتفاقِ رائے اور اتحاد کے ذریعے ہی دشمن کی ان سازشوں اور عزائم کو شکست دی جا سکتی ہے۔