امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام
Web Desk
30 September 2026
قطر کی ثالثی میں ہونے والے سفارتی مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہو گئے ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان کسی قسم کی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ نے مذاکرات سے باخبر تین ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران دونوں ہی اپنے اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر جنگ کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال ملک میں ہونے والے مڈٹرم الیکشنز کے بعد ایران کے خلاف کسی بڑی فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔ نیویارک میں ہونے والے ان مذاکرات کے دوران قطری ثالثوں نے ایرانی وزیرِ خارجہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ کئی گھنٹے طویل مشاورتی سیشنز کیے۔
بات چیت کے دوران قطر کی جانب سے ایک دو صفحات پر مشتمل سمجھوتے کی خصوصی تجویز بھی پیش کی گئی جس پر فریقین نے غور کیا؛ اس قطری تجویز میں ایران کی مبینہ ناکہ بندی ختم کرنے اور اس کے جوہری پروگرام میں ٹھوس رعایتیں دینے جیسے مطالبات شامل تھے۔ تاہم، ایگزیوس کے مطابق جہاں ایک طرف وائٹ ہاؤس ان مذاکرات میں کسی پیشرفت کے حوالے سے کافی پرامید تھا، وہیں واشنگٹن کا یہ بھی ماننا ہے کہ موجودہ زمینی صورتحال میں اسے فی الحال کسی سمجھوتے کی ضرورت نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ
1 October 2026
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب
1 October 2026
انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول
1 October 2026
حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز
1 October 2026
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت
1 October 2026
کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق
1 October 2026