چاند پر ملازمت کا موقع، ناسا نے خلابازوں کی نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا
Web Desk
11 November 2026
امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) نے چاند پر رہنے، تحقیق کرنے اور مستقبل کے خلائی مشنز میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد کے لیے نئے خلا بازوں کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ ناسا کے سربراہ جیرڈ آئزک مین کے مطابق منتخب ہونے والے خلا بازوں کو خلائی جہازوں کی آزمائش اور چاند کے جنوبی قطب کے قریب اہم سائنسی مشنز کے لیے تیار کیا جائے گا۔ درخواست گزاروں کے لیے امریکی شہریت کے ساتھ ساتھ متعلقہ شعبے میں اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ حتمی طور پر منتخب امیدواروں کو 2 سال کی سخت تربیتی مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ ناسا نے اس ملازمت کی ابتدائی سالانہ تنخواہ 1 لاکھ 64 ہزار 395 امریکی ڈالر مقرر کی ہے اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر 2026ء رکھی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ناسا نے 2028ء تک انسانوں کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنے کا ہدف طے کر رکھا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے
12 November 2026
سری لنکا میں چینی کمپنی کی الیکٹرک فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز
12 November 2026
اے آئی ایچ آر کے شعبے کو تبدیل کردے گی، ملازمین کی تعداد میں کمی کا امکان
11 November 2026
مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کا مجموعی مالیت 1.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ
11 November 2026
مائیکروسافٹ کا چینی ساختہ آلات پر عائد پابندی کا منصوبہ روکنے کا مطالبہ
11 November 2026
واٹس ایپ کی صارفین کیلئے پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کی تیاری
10 November 2026
بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے مصنوعی ذہانت کو بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا: فرانسیسی صدر
10 November 2026
انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کی شناخت مصنوعی ذہانت سے کی جائے گی: میٹا کا اعلان
9 November 2026