LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے مسی سپی میں بڑا اپ سیٹ، ڈیموکریٹ اسکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر کو شکست دے دی ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ایران کی جوابی کارروائی یورپ بھر میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتی ہے: محسن رضائی صوابی میں فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید، ڈی آئی خان میں بھی تھانے پر حملہ بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری، سائبر سکیورٹی نظام کی کمزوریاں بے نقاب دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو ایران کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط، جنگ کا نتیجہ واضح ہے: رضا طلائی سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام

بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری، سائبر سکیورٹی نظام کی کمزوریاں بے نقاب

Web Desk

12 November 2026

معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج ‘بائنانس’ سے 6.3 ارب ڈالر کی بڑی چوری کے واقعے نے پوری کرپٹو انڈسٹری کے سائبر سکیورٹی نظام کی خامیوں اور کمزوریوں کو یکسر بے نقاب کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق 29 اکتوبر کو پیش آنے والی یہ سکیورٹی واردات کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی چوری قرار دی جا رہی ہے، جس کی مبینہ طور پر کئی ماہ تک انتہائی رازداری کے ساتھ منصوبہ بندی کی گئی اور پھر محض چند منٹوں کے اندر واردات مکمل کر کے رقوم غائب کر دی گئیں۔ بلاک چین سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس لرزہ خیز واقعے کے بعد کرپٹو انڈسٹری میں یکساں سائبر سکیورٹی معیارات اور مضبوط اندرونی حفاظتی نظام کے نفاذ کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

بلاک چین انٹیلی جنس فرم ‘چین اینالیسس’ (Chainalysis) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 سے لے کر اب تک کرپٹو کرنسی ہیکنگ کے مختلف واقعات میں دنیا بھر میں 22 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے چوری ہو چکے ہیں۔ اس بڑھتے ہوئے بحران کے پیشِ نظر عالمی سطح پر ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے لیے سخت اور یکساں سکیورٹی معیارات اپنانے کا شدید مطالبہ کیا جا رہا ہے۔