سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
Web Desk
12 November 2026
اسرائیل میں وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ نے نگران وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلوں میں تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں گادی آئزن کوٹ نے کہا کہ ایران پر ممکنہ نئے اسرائیلی حملوں کے تناظر میں نئی حکومت کے حلف اٹھانے تک کسی بھی قسم کے خطرناک اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیاسی بقا کے لیے فوجی کارروائی کا استعمال اسرائیلی جمہوریت اور عوامی اعتماد کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
آئزن کوٹ کے مطابق براہِ راست اور فوری خطرے کی عدم موجودگی میں سکیورٹی اداروں کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، لہٰذا موجودہ عبوری مرحلے میں انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری
12 November 2026
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026
پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان
12 November 2026