چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے
Web Desk
12 November 2026
امریکی تجارتی پابندیوں اور سخت برآمدی ضوابط کے باوجود چین کی ایک معروف یونیورسٹی نے امریکی کمپنی ‘اینویڈیا’ (Nvidia) کے جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) کے جدید ‘ایچ 200’ (H200) چپس کامیابی سے خرید لیے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ یہ جدید ترین چپس ایک لاکھ 23 ہزار ڈالر میں خریدی ہیں، اور یہ خریداری ایک مقامی ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ اس انکشاف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین کی متعدد جامعات اور اعلیٰ تحقیقی ادارے مقامی سپلائرز اور تھرڈ پارٹی کمپنیوں کی وساطت سے نہ صرف امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اینویڈیا کے قیمتی چپس خرید رہے ہیں بلکہ ایسے جدید چپس سے لیس طاقتور سرورز کی کمپیوٹنگ سہولیات بھی بڑے پیمانے پر کرائے پر حاصل کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال واشنگٹن کی جانب سے عائد کردہ سخت تکنیکی پابندیوں کے مؤثر نفاذ پر بڑے سوالیہ نشان کھڑے کرتی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکی برآمدی رکاوٹوں کے باوجود چین میں مقامی نیٹ ورک کے ذریعے جدید ترین امریکی اے آئی ٹیکنالوجی تک مسلسل رسائی جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
12 November 2026
صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے
12 November 2026
بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید
12 November 2026
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس
12 November 2026
مسی سپی میں بڑا اپ سیٹ، ڈیموکریٹ اسکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر کو شکست دے دی
12 November 2026
سری لنکا میں چینی کمپنی کی الیکٹرک فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز
12 November 2026
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026
ایران کی جوابی کارروائی یورپ بھر میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتی ہے: محسن رضائی
12 November 2026