LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ حکومت کا آبادگاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری

مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کا مجموعی مالیت 1.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ

Web Desk

11 November 2026

مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے کی نامور امریکی کمپنی ‘اینتھروپک’ (Anthropic) نے اسٹاک مارکیٹ میں اپنے حصص کی فروخت (IPO) کے ذریعے اپنی مجموعی مارکیٹ ویلیو 1.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا تاریخی منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ‘کلاڈ’ (Claude) چیٹ بوٹ بنانے والی کمپنی اینتھروپک ابتدائی عوامی پیشکش (Initial Public Offering) کے ذریعے 64.4 ارب ڈالر جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ گوگل، اینویڈیا اور اے ایم ڈی جیسے عالمی ٹیکنالوجی جائنٹس سے الگ تھلگ نجی سرمایہ کاری (Private Placement) کے تحت مزید 26 ارب ڈالر حاصل کیے جائیں گے، جس کے بعد کمپنی کا کل فنڈنگ ہدف 90.4 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

کمپنی کے حصص کی ابتدائی قیمت 70 سے 78 ڈالر فی شیئر مقرر کی گئی ہے اور 19 نومبر کو نیس ڈیک (Nasdaq) اسٹاک مارکیٹ میں اس کی باقاعدہ ٹریڈنگ شروع ہونے کی توقع ہے۔ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 31 اکتوبر تک اینتھروپک کی سالانہ متوقع آمدنی (Run-rate Revenue) 81 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی، جو ستمبر کے مقابلے میں 10 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ تاہم ٹیکنالوجی مارکیٹ کے کئی سرمایہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اے آئی ماڈلز کی تربیت، ڈیٹا سینٹرز کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور بھاری قرضوں کی وجہ سے کمپنیوں کے لیے طویل المدتی منافع کمانا مشکل ہو سکتا ہے