چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو
Web Desk
12 November 2026
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔
چینی میڈیا کے مطابق اس اہم رابطے میں چین نے امریکا کے ساتھ سفارتی رابطوں، مکالمے اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی صدر اور روسی صدر کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی سہ فریقی ملاقات کروانے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ دنیا کے ان تینوں اہم ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ ملاقات کے خواہاں ہیں اور اس اہم سربراہی ملاقات کا انعقاد جلد ممکن ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026
ایران کی جوابی کارروائی یورپ بھر میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتی ہے: محسن رضائی
12 November 2026
صوابی میں فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید، ڈی آئی خان میں بھی تھانے پر حملہ
12 November 2026
بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری، سائبر سکیورٹی نظام کی کمزوریاں بے نقاب
12 November 2026
دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم
12 November 2026
ایران کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط، جنگ کا نتیجہ واضح ہے: رضا طلائی
12 November 2026
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
12 November 2026
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026