LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ایران کی جوابی کارروائی یورپ بھر میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتی ہے: محسن رضائی صوابی میں فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید، ڈی آئی خان میں بھی تھانے پر حملہ بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری، سائبر سکیورٹی نظام کی کمزوریاں بے نقاب دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو ایران کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط، جنگ کا نتیجہ واضح ہے: رضا طلائی سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید

دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم

Web Desk

12 November 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن و استحکام پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پوری طرح پرعزم ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی حیدر زمان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر پولیس جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے فرض شناسی اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کی ہے، اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 18 خوارج کا ہلاک ہونا خیبر پختونخوا پولیس کے دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا واضح مظہر ہے۔

وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ‘فتنہ الخوارج’ کا گٹھ جوڑ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک مذموم کوشش ہے، لیکن ایسے عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس اور مقامی سول انتظامیہ نے کوہاٹ کے قریب درابوکچ میں غیر قانونی سونے کی مائننگ کرنے والے عناصر کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد جب پولیس پارٹی واپس لوٹ رہی تھی تو جرائم پیشہ عناصر کے ایماء پر چھپے ہوئے ‘فتنہ الخوارج’ کے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ پولیس کے جوانوں نے انتہائی بہادری اور جواں مردی سے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں 18 خوارج جہنم واصل ہو گئے، جبکہ مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 10 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیرونی طاقتوں کے ایماء پر جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کا یہ باہمی گٹھ جوڑ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ملک دشمن عناصر قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔