LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے مسی سپی میں بڑا اپ سیٹ، ڈیموکریٹ اسکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر کو شکست دے دی ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ایران کی جوابی کارروائی یورپ بھر میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتی ہے: محسن رضائی صوابی میں فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید، ڈی آئی خان میں بھی تھانے پر حملہ بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری، سائبر سکیورٹی نظام کی کمزوریاں بے نقاب دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو ایران کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط، جنگ کا نتیجہ واضح ہے: رضا طلائی سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام

غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس

Web Desk

12 November 2026

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے غزہ میں اسرائیلی حملوں اور معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات پر جلد تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دنیا نیوز کے نمائندے شاہد گھمن نے پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ماہِ دسمبر کے آغاز میں متوقع دورۂ ماسکو اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے سوال کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ روس وزیراعظم کے اس متوقع دورے سے کیا توقعات رکھتا ہے اور تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دیگر اہم شعبوں میں کون سے نئے معاہدے زیرِ غور ہیں؟ اس کے جواب میں ماریہ زخارووا نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے شیڈول اور ایجنڈے سے متعلق معلومات روسی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جلد فراہم کی جائیں گی، اور پاکستان و روس کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے متعلقہ مواد بھی جلد بھجوا دیا جائے گا۔

اسی بریفنگ کے دوران دنیا نیوز کے نمائندے نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باوجود جاری اسرائیلی حملوں اور شہریوں کی ہلاکتوں پر بھی موثر سوال کیا۔ اس پر ماریہ زخارووا نے جواب دیا کہ وہ بریفنگ کے آغاز میں ہی غزہ کی صورتحال، جاری انسانی المیے اور درکار اقدامات پر روسی مؤقف تفصیل سے پیش کر چکی ہیں۔ بریفنگ کے آغاز میں ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2025 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے جنگ کے شدید مرحلے کا خاتمہ تو ہوا تھا، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود ان معاہدوں پر عملی عمل درآمد میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ، جو اس معاہدے کی اساس بنا تھا، اب تک محض کاغذوں تک محدود ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر بھی خاطر خواہ عمل درآمد نہیں ہو سکا۔