LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے مسی سپی میں بڑا اپ سیٹ، ڈیموکریٹ اسکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر کو شکست دے دی ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ایران کی جوابی کارروائی یورپ بھر میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتی ہے: محسن رضائی صوابی میں فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید، ڈی آئی خان میں بھی تھانے پر حملہ بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری، سائبر سکیورٹی نظام کی کمزوریاں بے نقاب دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو ایران کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط، جنگ کا نتیجہ واضح ہے: رضا طلائی سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام

صوابی میں فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید، ڈی آئی خان میں بھی تھانے پر حملہ

Web Desk

12 November 2026

صوابی میں نامعلوم شرپسندوں کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرا دی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صوابی وقاص رفیق کے مطابق گزشتہ رات پولیس چوکی منصوری کی حدود میں نامعلوم مسلح شرپسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چوکی انچارج ولید خان سمیت دو پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ شہدا کی میتوں اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر گرینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے ایک اور بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی تھانہ بندکوائی کے مین گیٹ سے ٹکرا دی۔ پولیس حکام کے مطابق اس زوردار دھماکے کے نتیجے میں تھانے کا مین گیٹ اور بیرونی دیوار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس کی جوابی نفری کے بروقت پہنچنے پر دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔