مائیکروسافٹ کا چینی ساختہ آلات پر عائد پابندی کا منصوبہ روکنے کا مطالبہ
Web Desk
11 November 2026
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ڈیٹا سینٹرز میں استعمال ہونے والے چینی ساختہ اہم آلات کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ فوری طور پر روک دے۔
امریکی حکومت چینی ساختہ ‘آپٹیکل ٹرانسیورز’ (Optical Transceivers) کی درآمد پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جو ڈیٹا سینٹرز میں فائبر آپٹک کیبلز کے ذریعے انتہائی تیز رفتاری سے ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ چین ان آلات کے ذریعے ڈیٹا چوری، نقصان دہ سافٹ ویئر کی تنصیب یا امریکی ڈیٹا سینٹرز کی سروس متاثر کر سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ سمیت کئی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجوزہ پابندی سے امریکا میں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر شدید متاثر ہوگی، جس سے اے آئی کی عالمی دوڑ میں امریکا کی برتری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے اس وقت امریکا میں 35 ڈیٹا سینٹرز زیرِ تعمیر جبکہ مزید 134 التوا کا شکار یا منصوبہ بندی کے مراحل میں ہیں۔ صنعت کے ماہرین کے مطابق اگرچہ امریکی کمپنیوں کے پاس اے آئی چپس موجود ہیں، لیکن آپٹیکل ٹرانسیورز کے بغیر ان چپس کا موثر استعمال ناممکن ہے۔ واضح رہے کہ چین عالمی آپٹیکل ٹرانسیور مارکیٹ کے تقریباً دو تہائی حصے (Two-Thirds) پر قابض ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ حکومت کا آبادگاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ
11 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
11 November 2026
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026