LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

کراچی یتیم نہیں، پاکستان اس شہر کی وجہ سے چل رہا ہے: مصطفیٰ کمال

Web Desk

31 January 2026

کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی لاوارث یا یتیم شہر نہیں، پاکستان کا معاشی نظام اسی شہر کی بدولت چل رہا ہے اور کسی کو یہ گمان نہیں ہونا چاہیے کہ کراچی کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے الیکشن کے دوران آرٹیکل 140-A سے متعلق آٹھ صفحات پر مشتمل آئینی ترمیم حکومت کے سامنے پیش کی تھی اور آج بھی پارٹی اپنے اسی ون پوائنٹ ایجنڈے پر قائم ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم نے نہ کوئی وزارت مانگی اور نہ ہی کوئی ذاتی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کی، ہمارا واحد مطالبہ آئینی ترمیم تھا۔ ان کے مطابق چھبیسویں آئینی ترمیم کے دوران بھی یہی مطالبہ رکھا گیا مگر پیپلز پارٹی نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ وزیراعظم نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے موقع پر ایم کیو ایم سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی، حتیٰ کہ تمام وفاقی وزراء اور پنجاب اسمبلی نے بھی ایم کیو ایم کی تجاویز کو اپنی قرارداد کا حصہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں دو روز تک آئینی ترمیم پر تفصیلی بحث ہوئی، تاہم صرف پیپلز پارٹی اس پر رضامند نہیں تھی۔ ان کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم میں فیلڈ مارشل کی مدت میں توسیع اور عدالتی امور سے متعلق اہم شقیں شامل تھیں لیکن پیپلز پارٹی نے کسی شق کو ووٹ نہیں دیا۔

کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شہر میں گٹروں میں گر کر بچے جان سے جا رہے ہیں اور ہر دوسرے دن موبائل چھیننے کے دوران شہری قتل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 15 ارب روپے لے کر شہر میں ترقیاتی کام شروع کرنے آئے مگر جیسے ہی ابتدائی کام شروع ہوئے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ جو سندھ حکومت گزشتہ 18 برسوں میں کراچی کو اون نہیں کر سکی، وہ آئندہ بھی کچھ نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صوبہ عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو جائے تو وفاق کو مداخلت کا آئینی اختیار حاصل ہے۔