احتجاج کرنے والے اپنا کام کریں لیکن عوام کو تکلیف نہ دیں، مراد علی شاہ
Web Desk
2 February 2026
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم احتجاج کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنا احتجاج پُرامن طریقے سے کریں اور عوام کو تکلیف نہ دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے جماعت اسلامی کے احتجاج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس صرف ایک صوبائی نشست ہے، اس کے باوجود احتجاج کا حق سب کو حاصل ہے، مگر سڑکیں بند کر کے عوام کو مشکلات میں ڈالنا کسی صورت درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکے جبکہ سندھ میں باقاعدہ بلدیاتی نظام موجود ہے۔ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز شارع فیصل کے تین سے چار گھنٹے بلاک رہنے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا۔
سانحہ گل پلازہ پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ اس المناک واقعے پر انتہائی افسردہ ہیں اور اس کی جوڈیشل انکوائری کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا افسوسناک ہے، کیونکہ پوری قوم اس واقعے پر غمزدہ ہے اور ایسے سانحات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ گل پلازہ حادثے میں جاں بحق 26 افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کے چیکس پہنچا دیے گئے ہیں، تاہم اس موقع پر کسی قسم کی تشہیر نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت متاثرین کی مدد سیاسی فائدے یا تصاویر کے لیے نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور جہاں فیصلے ضروری ہوں گے وہاں بلا خوف و خطر فیصلے کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026