LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار مغرب یوکرینیوں کی لاشیں استعمال کرکے روس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے: سرگئی لاوروف پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر کابینہ کمیٹی اجلاس: ڈسکوز فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری بھارتی آبی دہشت گردی، دریائے چناب کا پانی روک لیا گیا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: عابد شیر علی کرک میں کھیل کے میدان میں فائرنگ، سب انسپکٹر ایف آئی اے جاں بحق

تبدیلیاں نہیں چاہتے، کرکٹ میں تسلسل سے رزلٹ ملتا ہے: مصباح الحق اور عاقب جاوید کی مشترکہ پریس کانفرنس

Web Desk

5 July 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور سابق کپتانوں مصباح الحق اور عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ صورتحال، سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے حوالے سے اہم گفتگو کی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیم میں تسلسل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں مسلسل موقع دینے سے ہی اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی بالکل نہیں چاہتے کہ ٹیم میں بار بار تبدیلیاں کی جائیں۔ سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی خبریں فیک (جعلی) ہوتی ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے پہلے اس کی اچھی طرح تصدیق کر لی جائے۔ اسٹار بیٹر بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ بابر اعظم نے کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ آج بھی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ایک انتہائی مؤثر (افیکٹو) کھلاڑی ہیں۔

دوسری جانب، سلیکٹر عاقب جاوید نے ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم کا کامبینیشن اور کھلاڑی صرف ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے موزوں ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ حال ہی میں بننے والی سلیکشن کمیٹی مستقبل کے طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ ٹیم کو ہر قسم کی کنڈیشنز کے لیے تیار کیا جا سکے۔