میکسیکو کی فتح کے بعد شائقین کا جشن، زمین میں زلزلے کی لہریں ریکارڈ
Web Desk
5 July 2026
ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایکواڈور کے خلاف میکسیکو کی شاندار فتح کے بعد شائقین کے جنونی جشن نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے باعث زلزلہ پیما آلات (سیسموگراف) پر نمایاں ارتعاشات ریکارڈ کی گئیں۔ دوسری جانب فتح کے جشن کے دوران افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا جہاں ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
میکسیکو کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم فار ارلی وارننگ اینڈ کمپری ہینسو رسک مینجمنٹ کے مطابق، میچ کے دوران پہلے جولین کوئینونیس اور بعد ازاں راؤل خیمنیز کے شاندار گول کرنے پر اسٹیڈیم اور باہر موجود ہزاروں شائقین ایک ساتھ اچھل پڑے اور شور مچایا۔ اس غیر معمولی جوش و خروش اور لاکھوں لوگوں کے بیک وقت اچھلنے سے مقامی علاقے میں تیز وائبریشن پیدا ہوئی، جسے متعدد سیسموگرافز نے باقاعدہ ریکارڈ کیا۔ ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بتایا کہ دونوں گولز کے فوری بعد پیدا ہونے والی یہ لہریں شائقین کے والہانہ جشن کا نتیجہ تھیں۔
تاہم، میکسیکو سٹی میں اس تاریخی فتح کا جشن اس وقت سوگ میں بدل گیا جب سڑکوں پر نکلنے والے لاکھوں افراد کے بے قابو ہجوم میں شدید دباؤ کے باعث اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ انتظامیہ کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں دب کر 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 (راؤنڈ آف 16) مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026