مریم نواز سے ہائی کمشنر ماریشس کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
21 December 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای منسو کرمباکس نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں بزنس ٹو بزنس روابط، تجارتی وفود، نمائشوں، تعلیم، سیاحت، زراعت اور عوامی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مریم نواز شریف نے ہائی کمشنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ماریشس کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات مضبوط کرنے، چاول، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے، اور بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی ترقی، منشیات کے خلاف اقدامات، اور سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔
ہائی کمشنر منسو کرمباکس نے کہا کہ پاکستان میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے ماریشس اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر ہوگا۔ ملاقات میں حلال فوڈ، ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
خرم آغا تبدیل، احمد رضا سرور کو نئے وفاقی سیکرٹری داخلہ بنانے کی منظوری
28 July 2026
شاندار فتح پر دل بہت خوش ، کشمیریوں نے (ن) لیگ پر بھرپور اعتماد کیا: مریم اورنگزیب
28 July 2026
نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
28 July 2026
صدر آصف زرداری کی 71 ویں سالگرہ پر گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب
28 July 2026
قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی
28 July 2026
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
28 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
28 July 2026
نورین نیازی کے خلاف پیکا اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج
28 July 2026