LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران

بھارت پاکستان پر دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرسکتا، خواجہ آصف

Web Desk

3 May 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک سال قبل پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کراس کا تکبرمٹی میں ملادیا۔ابھی تک بھارت اپنے زخم سہلا رہا ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت موجودہ حالات میں دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ ہم ایک اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن چاہتے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وار کررہا ہے، افغانستان بھارت کی پراکسی بنا ہوا ہے، طالبان چاہے وہ پاکستانی ہیں یا افغانی ان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ساری قوم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں زندہ قومیں اپنے محسنوں کو بھولتی نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر قومی مفادات اور مٹی کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے، جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو کسی قسم کا سفارتی دباؤ نہیں تھا۔،ہمیں اول اور آخر اس مٹی کی حفاظت مقصود تھی۔