LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب

Web Desk

14 July 2026

ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے اردن کے عوام کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے کے لیے آواز بلند کریں۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، ایران نے اردن میں قائم اس امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے ایران پر حملے کیے گئے تھے اور امریکی جارحیت کے پہلے ہی روز انہی اڈوں سے ہونے والے حملوں میں میناب کے مقام پر 186 بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا تھا۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران کی کارروائی صرف امریکی افواج کے خلاف تھی، کیونکہ ایران کو اردن یا اس کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور وہ ان کا بے حد احترام کرتا ہے۔ ایرانی فورسز نے کہا کہ اردن کے عوام فلسطینیوں کے دکھ کو بہتر سمجھتے ہیں اور غزہ میں امریکی سرپرستی میں ہونے والے صیہونی جرائم سے بخوبی واقف ہیں، لہٰذا امریکی اڈوں کی بیدخلی کا مطالبہ ہی فلسطینیوں کی حقیقی مدد اور خطے میں پائیدار امن کی بحالی کا ضامن بنے گا۔