بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
Web Desk
14 July 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تین روزہ اہم تنظیمی دورے پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے ہیں، جہاں کوہالہ پل پر قائم مقام صدر آزاد کشمیر و اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کے دوران جیالوں نے “جئے بلاول، جئے زرداری” کے فلک شگاف نعرے لگائے، جس کے بعد پی پی پی چیئرمین کو سینکڑوں گاڑیوں کے بڑے قافلے کی شکل میں مظفرآباد لایا گیا۔ سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف اور صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری پونچھ اور مظفرآباد ڈویژن کے پارٹی امیدواروں اور رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے انتخابی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ بھی دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
10 August 2026
امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کیلئے بغداد اور واشنگٹن میں رابطے جاری
10 August 2026
میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
10 August 2026
امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی
10 August 2026
عمان میں پھنسے آئل ٹینکر سے خام تیل کا اخراج بدستور جاری
10 August 2026
امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران
10 August 2026
کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،77 افراد ہلاک، درجنوں عمارتیں منہدم
10 August 2026
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
10 August 2026