LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار

شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

Web Desk

14 July 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ شہدائے وطن پوری قوم کے اصل ہیرو ہیں جن کی بے مثال قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے تمام خزانے بھی نہیں ہو سکتے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر داہگل ناکے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے دہشت گردی کو ایک ناسور قرار دیا اور کہا کہ ملکی بقا اور سیکیورٹی کی خاطر افواجِ پاکستان کے جوان روزانہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، جن کی قربانیوں کے پوری قوم دل سے معترف ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ جوشِ خطابت میں قومی اداروں اور شہدا کے حوالے سے الفاظ کے انتخاب میں انتہائی احتیاط برتی جائے کیونکہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کا الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ تاحال برقرار ہے، تاہم اگر وہاں کی سیکیورٹی یا سیاسی صورتحال بہتر ہوئی تو اس فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔