پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار
Web Desk
14 July 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا اپنا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف نے تا حال قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو کمیٹیوں میں واپسی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور حقیقت سے دور ہیں۔
دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سے قبل بانی پی ٹی آئی سے باضابطہ مشاورت چاہتے ہیں۔ پارٹی قیادت کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری اور حتمی مشاورت کے بعد ہی کمیٹیوں میں شرکت سے متعلق اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
14 July 2026
دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو
14 July 2026
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم
14 July 2026
آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی
14 July 2026
کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم
14 July 2026
شہدا قوم کا فخر، قربانیوں کو معمولی قرار دینا افسوسناک ہے: شرجیل میمن
14 July 2026
امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین
14 July 2026
ڈاکٹر آکاش کے قتل کا معاملہ؛ حیدرآباد پولیس نے اسلم بابا گروپ کے 2 مبینہ قاتل گرفتار
14 July 2026