شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
Web Desk
14 July 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ نے ملاقات کی، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعظم نے مشیل باشلیٹ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی پختہ حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری، عالمی قراردادوں پر مؤثر عمل درآمد اور امن، ترقی اور انسانی حقوق کے شعبوں میں متوازن پیش رفت کا خواہاں ہے۔ ملاقات کے دوران مشیل باشلیٹ نے اقوامِ متحدہ کے فورم پر پاکستان کی تاریخی اور گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل اور مؤثر کاوشوں کی تعریف کی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق
9 August 2026
امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی
9 August 2026
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
روسی فوج کا خارکیف کے علاقے ایوانووکا پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026