LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے بار کابینہ اور امیدواران کی ملاقات انتخابات جلد کرانے پر اتفاق

Web Desk

19 December 2025

کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہونے کے معاملے پر کراچی بار کی کابینہ اور انتخابی امیدواران نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کی، جس میں انتخابات کے جلد انعقاد پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر وڑائچ کے مطابق ملاقات کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے انتخابات کے لیے تین مجوزہ تاریخیں تحریری طور پر طلب کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواران سے مشاورت کے بعد 20، 22 اور 23 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

عامر وڑائچ نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات انتہائی مثبت رہی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جلد از جلد انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

صدر کراچی بار کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بار کے انتخابات جلد از جلد ہوں، جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے، کوئی بھی امیدوار کامیاب ہو لیکن اصل جیت جمہوریت کی ہونی چاہیے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے بھی اس بات پر زور دیا کہ انتخابات کا بروقت انعقاد وکلا برادری اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔