LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ

گل پلازہ سانحے پر وزیراعلی سندھ کو فوراََمستعفی ہونا چاہیے: منعم ظفر

Web Desk

31 January 2026

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے گل پلازہ سانحے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو براہِ راست ذمہ دار قرار دے دیا اور وزیراعلیٰ سندھ سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر کا کہنا تھا کہ گل پلازہ سانحے کو دو ہفتے گزرنے کے باوجود جاں بحق افراد کی باقیات تاحال مکمل طور پر ورثا کے حوالے نہیں کی گئیں۔ ان کے مطابق سانحے میں 87 افراد شہید ہوئے، مگر اب تک صرف 42 افراد کی باقیات لواحقین کو دی جا سکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مسلسل سانحات ہو رہے ہیں اور ہر بار متعلقہ ادارے ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ حفاظتی لباس یا آلات موجود نہیں تھے۔ منعم ظفر کے مطابق پی ڈی ایم اے کہیں نظر نہیں آتا جبکہ ایم ڈی ایم اے، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 جیسے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پہلے دعویٰ کیا گیا کہ 84 ارب روپے کا پیکج تیار کیا گیا ہے، پھر کہا گیا کے ایم سی 46 ارب روپے کے ترقیاتی کام کرے گی، جبکہ تین روز قبل 21 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ فنڈ کا اعلان سامنے آیا۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت کے فنڈز بھی شامل کر لیے جائیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی کے پاس وسائل کی کمی نہیں، مگر سوال یہ ہے کہ یہ پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کریم آباد انڈرپاس کی تکمیل کے لیے تاریخ پر تاریخ دی جا رہی ہے جبکہ حکومت محض اعلانات پر اعلانات کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے اور عملی طور پر کچھ نظر نہیں آ رہا۔