LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کی چوری ادویات گودام سے برآمد، 4 افسران و اہلکار معطل آزاد کشمیر میں انتخابی عمل مکمل، ن لیگ 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب بھارتی فوج کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت، گٹھ جوڑ دوبارہ بے نقاب حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دیے: باقر قالیباف تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور

جنگ کے بعد حالات بدل چکے ہیں، امریکا کو موجودہ حقائق تسلیم کرنا ہوں گے، باقر قالیباف

Web Desk

4 July 2026

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف حالیہ جنگ کے بعد خطے کی صورتحال یکسر بدل چکی ہے اور اب امریکا کو بین الاقوامی تجارت کے حوالے سے موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایک اہم ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بعد اب حالات ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ حالیہ تزویراتی پیش رفت نے امریکا کو خطے کے نئے حقائق قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ موجودہ ماحول دونوں ممالک (ایران اور ازبکستان) کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے سازگار ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کی بنیاد بھی تیار ہو جائے گی۔

ایرانی اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران اور عمان کے مشترکہ سیکورٹی و انتظامی انتظام اور خطے میں امریکی بحری سرگرمیوں میں واضح کمی آئی ہے۔ اس نئی صورتحال کے باعث خطے میں تجارتی سامان کی نقل و حمل (ٹرانزٹ تعاون) کو فروغ دینے کے لیے پہلے سے کہیں بہتر اور محفوظ مواقع پیدا ہوں گے، جس سے پورے خطے کی معیشت مستفید ہو سکتی ہے۔