گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کی چوری ادویات گودام سے برآمد، 4 افسران و اہلکار معطل
Web Desk
16 August 2026
گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال سے سرکاری ادویات کی چوری اور غیر قانونی گودام سے برآمدگی کا انکشاف ہونے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چار افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر شازیہ افضل (گریڈ 19)، ایک فارماسسٹ (گریڈ 17)، سٹور کیپر اور وارڈ کلینر شامل ہیں جنہیں پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر کے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈرگ کنٹرول ٹیم کی جانب سے غیر قانونی گودام پر چھاپے کے بعد سامنے آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جسے 24 گھنٹوں کے اندر غفلت اور ملی بھگت کا تعین کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں
9 October 2026
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026