آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب
Web Desk
16 August 2026
آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے دو حلقوں میں دوبارہ پولنگ کے بعد غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں، جس میں ایک نشست پاکستان پیپلز پارٹی اور ایک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئی ہے۔ حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیا القمر نے اپنے قریب ترین حریف مسلم لیگ (ن) کے راجا مشتاق منہاس کو 1900 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ میں مسلم لیگ (ن) کے سردار میر اکبر خان 20 ہزار 793 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی پی پی کے سردار قمر الزمان دوسرے نمبر پر رہے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ایل اے 14 غربی باغ سے ساجد اقبال اور ایل اے 17 حویلی سے فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی
16 August 2026
ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا
16 August 2026
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
16 August 2026
ایران نے امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کر دی، 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی
16 August 2026
حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد یمن کی المخا بندرگاہ نے آپریشن معطل کر دیا
16 August 2026