امریکی اسرائیلی حملے میں زخمی ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی شہید ہو گئے
Web Desk
3 April 2026
تہران: ایران کے سابق وزیر خارجہ اور سٹریٹجک کونسل برائے خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق، تہران میں واقع ان کے گھر کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ ڈاکٹر کمال خرازی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے، جہاں وہ کئی روز تک کوما میں رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔
81 سالہ کمال خرازی ایران کی اعلیٰ قیادت، بالخصوص مجتبیٰ خامنہ ای کے قریبی مشیر تھے اور اس سے قبل علی خامنہ ای کے بھی معتمد ساتھی رہ چکے تھے۔ انہوں نے 1997 سے 2005 تک صدر محمد خاتمی کے دور میں بطور وزیر خارجہ خدمات انجام دیں اور ایران کی عالمی سفارت کاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ نہ صرف ایک منجھے ہوئے سفارت کار تھے بلکہ ایک ممتاز ماہرِ تعلیم اور کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کمال خرازی پاکستان کے ساتھ جاری حالیہ حساس سفارتی رابطوں کی نگرانی بھی کر رہے تھے، اس لیے اس حملے کو خطے میں جاری امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی
17 July 2026
بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان
17 July 2026
اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
17 July 2026
بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم
17 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین
17 July 2026
امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ
17 July 2026
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026