LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہا فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری ہم افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، افغان طالبان کو پاکستان یا دہشت گردوں میں سے ایک کو چننا ہوگا: دفترِ خارجہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید,اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پیش پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حافظ نعیم الرحمن کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل براڈ پیک حادثہ: جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں پاکستان جلد یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرے گا، فیصل نیاز ترمذی ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین

Web Desk

17 July 2026

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور چین کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے واضح کیا کہ چین کو امریکی انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور امریکہ کو اپنے داخلی سیاسی معاملات میں چین کو گھسیٹنے سے گریز کرنا چاہئے۔ مزید برآں، چینی ترجمان نے امریکہ اور ایران پر بھی زور دیا کہ وہ مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اپنے تمام مسائل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی کو کم کرنا ناگزیر ہے اور سفارت کاری ہی اس کا واحد مؤثر راستہ ہے۔