LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہا فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری ہم افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، افغان طالبان کو پاکستان یا دہشت گردوں میں سے ایک کو چننا ہوگا: دفترِ خارجہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید,اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پیش پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حافظ نعیم الرحمن کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل براڈ پیک حادثہ: جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں پاکستان جلد یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرے گا، فیصل نیاز ترمذی ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع

Web Desk

17 July 2026

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) میں مارگلہ پولیس اسٹیشن میں 26 نومبر کے واقعات کے سلسلے میں درج مقدمے کے تحت مطلوب ملزمان سہیل خان آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق، عدالت کے 23 جون 2026 کے حکم پر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گئے تھے، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ان وارنٹ پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو سکا۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ وارنٹ کی عدم تعمیل کے بعد ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت اشتہاری کارروائی شروع کی گئی ہے اور یہ عمل مکمل ہوتے ہی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت چالان عدالت میں پیش کر دیا جائے گا جو کہ اس وقت تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کیس کی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوششوں میں کسی بھی سطح پر کوئی غفلت یا تاخیر نہیں برتی گئی۔